سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کا افتتاحی میچ جیت لیا

Last Updated On 28 August,2018 12:16 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کا فاتحانہ آغاز کر دیا، انہوں نے پولینڈ کی ماگڈا کو ہرا کر دوسرے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی راؤنڈ میں سرینا ولیمز کا مقابلہ پولینڈ کی ماگڈا لینے کیساتھ ہوا، امریکی سٹار نے دلچسپ مقابلے کے بعد پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں سرینا ولیمز نے اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، اس بار انہوں نے با آسانی چھ صفر سے کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔