یو ایس اوپن :وزنائیکی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

Last Updated On 29 August,2018 10:11 am

نیویارک (دنیا نیوز ) یو ایس اوپن ٹینس میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، سربیا کے ٹینس سٹار نواک ڈجکووچ نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔

عالمی ٹینس سٹارز امریکہ میں ان ایکشن ہوگئے، یو ایس اوپن میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے فتح سے ایونٹ کا آغاز کیا اور آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو ہرا دیا۔ مردوں میں نواک جوکووچ بھی کامیاب رہے۔

سربین سٹار نے پہلے راؤنڈ میں ہنگری کے مارٹن کو ناکامی سے دوچار کیا، ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر نے کینیڈین کھلاڑی پیٹر پولانسکی کو شکست دی۔