لاہور میں آل پاکستان نیول چیف ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز

Last Updated On 03 October,2018 05:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آل پاکستان نیول چیف ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، ٹورنامنٹ میں 3 میچز کھیلے گئے۔

آل پاکستان نیول چیف ہاکی ٹورنامنٹ میں واپڈا کی ٹیم نے پی اے ایف کے خلاف ایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے فتح پائی۔ ایس این جی پی ایل نے پورٹ قاسم کو 2-4 سے شکست دی اور نیشنل بینک نے نیوی کی ٹیم کو تین ایک سے ہرایا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب رئیر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ ملک میں قومی کھیل کی بحالی کی طرف نیوی کی ایک کاوش ہے۔

انھوں نے کہا کہ چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں بڑی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔