چینی بازی گروں کا فولادی تاروں پر چلنے کا مظاہرہ

Last Updated On 03 October,2018 02:40 pm

بیجنگ (دنیا نیوز ) چین میں دو بازی گروں نے 'یلیو دریا' کے اوپر تنی فولادی تار پر نہ صرف چل کے دکھایا بلکہ کرتب کا بھی مظاہرہ کیا۔

ایک سو بیس میٹر بلند اٹھارہ سو اسی میٹر لمبی فولادی تار چین میں دریائے "یلیو" پر باندھی گئی ۔

دو خطروں کے کھلاڑیوں نے تار پر چل کے دکھایا۔ دونوں اپنی اپنی طرف سے چلے اور دریا کے اوپر تنی رسی کے درمیان میں پہنچ کر ہاتھ ملایا اور سیلفی بھی بنائی۔

ایک بازی گر نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر دوسرے کے اوپر سے گذر کر بھی دکھایا۔ شائقین نے دونوں بازی گروں کی مہارت کو خوب سراہا۔