جاپان اوپن ٹینس: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کی فتح

Last Updated On 03 October,2018 10:11 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان اوپن ٹینس میں آسٹریلیا کے نک کیریگاس اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جاپان اوپن ٹینس کا میلہ جاری، ٹوکیو میں عالمی ٹینس اسٹارز اِن ایکشن نظر آئے۔ آسٹریلیا کے نک کیریگاس اپنے شاندار کھیل کی بدولت پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔ انہوں نے جاپان کے یوشی ہیٹو کو ہرایا۔ ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کامیاب ہوئے، انہوں نے آسٹریلوی میتھیوایبڈن کو ناکامی سے دوچار کیا۔ اینڈرسن کی فتح کا اسکور چھ چار، سات چھ اور چھ دو رہا۔