آسٹریلین اوپن ٹینس، راجر فیڈرر کا پری کوارٹرز فائنل میں قصہ تمام

Last Updated On 20 January,2019 10:02 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس میں ایک اوراپ سیٹ ہو گیا، اینجلق کربر اور ماریا شراپووا کے بعد دفاعی چیمپئن سوئس سٹار راجر فیڈرر بھی ہار گئے۔

 

آسٹریلین اوپن میں ایک اور اپ سیٹ، پری کوارٹرز فائنل میں دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کا قصہ تمام ہو گیا۔ سوئس سٹار کو یونان کے سٹیفناس نے تین صفر سے شکست دی۔