ٹائیگرز ووڈز کی گیارہ سال بعد گالف کے میدان میں کامیاب واپسی

Last Updated On 18 April,2019 03:07 pm

جارجیا: (دنیا نیوز) سابق عالمی چیمپئن گالفر ٹائیگرز ووڈز نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت کر گیارہ سال بعد کم بیک کو یادگار بنا لیا۔ گرین جیکٹ کے سب سے بڑے اعزاز کو پانچویں بار اپنے نام کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بارک اوباما سمیت بڑے بڑوں کی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔

جارجیا کے خوبصورت گالف کورس پر گالفرز کا بڑا مقابلہ ہوا جس میں برتری سمیٹے سابق عالمی چیمپئن ٹائٹگرز ووڈز نے زبردست کھیل پیش کیا۔ مدمقابل ڈسٹن جونسن اور بروکس کیوپکا سمیت دیگر کے خلاف ٹو انڈر پار سیونٹی سے کامیابی سمیٹی۔

ٹائیگر ووڈز نے دو ہزار آٹھ کے بعد یو ایس اوپن جیسے میگا ایونٹ جیت کر شاندار کم بیک کو یادگار بنا لیا۔ گالف کے میدان میں امریکا کے لیے بڑے ٹائٹل اپنے نام کرنے والے ٹائیگر ووڈز نے پانچویں بار گرین جیکٹ کا بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔

بڑی جیت پر بڑے بڑوں کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بارک اوباما سمیت ٹینس سٹار سرینا ولیمز سمیت لیجنڈز نے مبارکبادوں کے ٹوئٹس کیے۔
 

Advertisement