ملائیشیا میں ہونے والے فیڈ کپ میں قومی ٹینس ٹیم شرکت کرے گی

Last Updated On 15 May,2019 10:35 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹینس ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 17 سے 22 جون تک ملائیشیاء میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق فیڈ کپ کیلئے فیڈریشن نے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں سارہ منصور، سارا محبوب، مہک کھوکھر اور نور مالک شامل ہیں۔ فیڈریشن کے مطابق ٹرائلز میں 6 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تین روزہ ٹرائل کے بعد 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق کوالالمپور میں ہونے والے ایونٹ میں 8 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، چین، کرغزستان، نیوزی لینڈ، پاکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہے۔

فیڈریشن کے مطابق نور مالک کو پہلی مرتبہ فیڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور ان سے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔