باکسر ڈونٹے وائلڈر کا وحشیانہ انداز، حریف پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ

Last Updated On 21 May,2019 01:01 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے لمبے انتظار کا مختصر شو ختم ہو گیا۔ ڈونٹے وائلڈر کے وحشیانہ انداز نے حریف بریزے کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

بروکلین کے بارکلیز سنٹر کا باکسنگ ارینا میں لمبے انتظار کا مختصر شو ہوا۔ ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ چیمپئن ڈیونٹے وِائلڈر کا امریکی حریف ڈومنک برزیل سے مقابلہ یکطرفہ رہا۔

ناقابل شکست ڈیونٹے وِلڈر نے میچ میں دبنگ انٹری دیتے ہوئے وحشیانہ سٹائل اختیار کیا اور حریف باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

ہیوی ویٹ چیمپئن وِلڈر کا چالیس فائٹس میں ناقابل شکست رہے۔ انتالیس مقابلوں میں حریفوں کو ناکوں چنے چبوانے والے وائلڈر نے بڑی کامیابی سمیٹ کر بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی بڑی گھنٹی بجا دی۔

میزبان باکسر کو بیس باؤٹس کا تجربہ ہے جس میں وہ ایک باؤٹ ہار چکے ہیں۔ خطرناک باؤٹ کو دیکھ کر تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔