نیروبی: (دنیا نیوز) کینیا میں بل فائٹنگ کے روایتی مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ قبائلی افراد بڑی تعداد میں بھینسوں کی لڑائی دیکھنے آتے ہیں۔ بھینسوں کی آمد پر افریقی موسیقی بھی بجائی جاتی ہے۔
کینیا میں بھینسوں کی لڑائی کا روایتی میلہ اہم مواقع پر منعقد کیا جاتا ہے، مقامی افراد کھیتوں میں جانوروں کی اس دلچسپ لڑائی کا اہتمام کرتے ہیں۔ بچےلڑائی کا بہتر نظارہ کرنے کے لیے درختوں پر چڑھ جاتے ہیں۔ کینیائی بل فائٹنگ کے دوران کوئی بیل نہیں مرتا۔
مقامی رہنما اور قبائل اسے قانونی کھیل قرار دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔