مونٹرالک ٹینس، ویمن سنگلز میں کربر نے برتری کی دھاک بٹھا دی

Last Updated On 07 August,2019 05:01 pm

مونٹرالک: (دنیا نیوز) مونٹرالس میں ٹینس کے زبردست مقابلے ہوئے، ویمن سنگلز میں کربر نے برتری کی دھاک بٹھائی، بوکووا نے امریکی حریف کو اپ سیٹ کر دیا، کینیڈا کے نوجوان کھلاڑی الیاسائم نے دبنگ انٹری ڈالی۔

مونٹرالک میں جاری روجرز کپ کے ویمن سنگلز میں سابق نمبر اینجلیک کربر نے برتری دکھاتے ہوئے فاتحانہ آغاز کر لیا، بوزکووا نے امریکی ٹینس سٹار سلوآنے سٹیفنز کو ہرا کر حیران کر دیا۔

سنگلز میں ٹینس کے رائزنگ اسٹار آگر الیاسائم نے اپنی سرزمین پر دبنگ انٹری ڈال دی، برطانوی کوالیفائر ڈین ایوانز نے دوسرے راؤنڈ میں سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی۔