کورین اوپن ٹینس: کیرولینا پالیسکووا اور کرسٹیانا کا سیمی فائنل میں پڑاؤ

Last Updated On 20 September,2019 03:31 pm

سیئول: (ویب ڈیسک) ٹینس سٹار کیرولینا پالیسکووا اور ہم وطن کرسٹیانا پالیسکووا نے کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پڑاؤ ڈال دیا جہاں ان کا مقابلہ برازیل کی ٹینس سٹار لوئسا سٹیفانی اور جوڑی دار ہیلے کرٹر کیساتھ ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جمہوری چیک کی کیرولینا پالیسکووا اور ہم وطن جوڑی دار کرسٹیانا پالیسکووا نے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں رومانیہ کی ارینا کامیلا اور انکی روسی جوڑی دار مارگریٹا کو ہرانے کے بعد ایونٹ سے باہر کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کوریا میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں کیرولینا پالیسکووا اور کرسٹیانا پالیسکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رومانوی ارینا کامیلا اور انکی روسی جوڑی دار مارگریٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے بآسانی شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔


یاد رہے کہ اس سے قبل برازیل کی ٹینس سٹار لوئسا سٹیفانی اور جوڑی دار ہیلے کرٹر ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں تھیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں بلجیم کی ایلیسن اور ہم وطن جوڑی دار گریٹ مینن کو زیر کیا تھا۔ ہارنے کے بعد شکست خوردہ کھلاڑی ایونٹ سے آؤ ہو گئے ہیں۔

برازیلین ٹینس سٹار لوئسا سٹیفانی اور امریکی جوڑی دار ہیلے کرٹر نے سخت کے بعد بلجیم کی ایلیسن اور انکی ہم وطن جوڑی دار گریٹ مینن کو 6-3، 5-7 اور 12-10 سے شکست دی تھی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔