دوحہ: عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے

Last Updated On 02 October,2019 03:31 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے، ویمن کی دوڑ اور مینز کے لونگ جمپ نے سب کے لیے دل جیت لیے، ریلے ریس میں امریکا اور لندن کی ٹیم نے میدان مار لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جاری ہے، ویمن سو میٹر، جمیکن رنر فریزر وِنر قرار پائے۔

لونگ جمپ میں امریکا کے کرسچئن ٹیلر نے 17.9 دو میٹر کی لمبی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈلسٹ بنے۔

ویمن پول والٹ میں خوبصورت ہائی جمپ میں روس کی ایتھلیٹ نے توازن، چستی اور مہارت کا زبردست مظاہرہ کیا اور میڈل جیت لیا۔

چار سو میٹر ریلے ریس مرد و خواتین رنر بھی ایکشن میں نظر آئیں، امریکا اور لندن کی ٹیم نے مقررہ فاصلہ تین منٹ نو اعشاریہ تین چار سیکنڈ میں طے کر کے ریکارڈ قائم کیا۔