باکسنگ مقابلے کے دوران زخمی ہونیوالے فائٹر پیٹرک ڈے زندگی کی بازی ہار گئے

Last Updated On 17 October,2019 10:29 am

شکاگو: (دنیا نیوز) شکاگو کے باکسنگ رِنگ میں شدید زخمی ہونے والے فائٹر پیٹرک ڈے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مکے بازی کے خوفناک کھیل باکسنگ میں پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل مدمقابل ہوئے تھے، سپر ویلٹر ویٹ کے دسویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے والے پیٹرک ڈے کو تشویش ناک حالت میں باکسنگ رِنگ سے ہسپتال پہنچایا گیا۔

شمال مشرقی میموریل ہسپتال شکاگو میں زیر علاج رہنے والے ستائیس سالہ امریکی باکسر زندگی کی بازی ہار گئے، آنجہانی باکسر دماغ کی ہڈی میں شدید چوٹ آنے سے جانبر نہ ہو سکے۔