اسلام آباد کلب پولو چیمئپن شپ، فائنل مقابلہ آسیان کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا

Last Updated On 20 October,2019 06:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کلب پولو چیمئپن شپ ٹرافی اختتام پذزیر ہوگئی، فائنل مقابلہ آسیان کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا، شائقین کی بڑی تعداد نے کھیل کو دیکھنے کیلئے شرکت کی۔

پولو چیمئپن شپ کا فائنل مقابلہ آسیان اور کالا باغ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے 7، 7 منٹ کے چار ہاف کھیلے۔ آخری اور سنسنی خیز مرحلے میں آسیان کی ٹیم نے 5 کے مقابلے میں 6 گول کرکے کالا باغ کی ٹیم کو شکست دے دی۔

چیمپئن شپ ٹرافی میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم میں ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو شامل کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹرافی کے انعقاد سے مثبت پیغام دنیا کو دیا گیا ہے۔

ٹرافی میں حصہ لینے والے کھلاڑی بھی پرجوش دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت سرگرمی ہے جسے مزید فروغ ملنا چاہیے اور پولو کے مزید گراؤنڈ بنانے کی ضرورت ہے۔

چیمپئن ٹرافی کے فائنل مقابلے میں شائقین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنی من پسند ٹیم کی بھرپور دلجوئی کی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر حماد اظہر نے جیتے والی ٹیم ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔