یورپین اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد اینڈی مرے جذباتی، خوشی سے آنسو چھلک پڑے

Last Updated On 21 October,2019 09:58 am

لندن:‌ (دنیا نیوز)‌ ٹینس کورٹ پر انجری سے نجات کے بعد حریف کو مات دینے والے اینڈی مرے جذباتی ہو گئے، یورپیئن اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد برطانوی ٹینس سٹار کے خوشی سے آنسو چھلک پڑے۔

یورپین اوپن ٹینس کا ٹائٹل مقابلہ، کمر کی انجری اور سرجری کے بعد اینڈی مرے کا فاتحانہ کم بیک، سوئس حریف سٹین واورینکا کے خلاف اِن ایکشن ہوئے، برطانوی ٹینس سٹار کو پہلے سیٹ میں شکست ہوئی تاہم بعد ازاں شاندار کم بیک کیا۔

دوسرا اور تیسرا سیٹ چھ چار اور چھ چار سے جیت کر میدان مار لیا، دوسال سے زائد کے طویل انتظار کے بعد ٹائٹل جیتنے والے اینڈی مرے دل ہار گئے، خوشی میں آنکھیں نم، آنسو چھلک پڑے۔ جذباتی مناظر دیکھ کر ٹینس پرستار بھی جذباتی ہو گئے۔