ڈیوس کپ ٹینس، سپین نے چیمپئن ٹیم کروشیا کو اپ سیٹ کرنیوالے روسی کھلاڑیوں کو شکست دیدی

Last Updated On 20 November,2019 10:20 am

میڈرڈ: (دنیا نیوز) ڈیوس کپ ٹینس میں میزبان سپین نے چیمپئن ٹیم کروشیا کو اپ سیٹ کرنے والے روسی کھلاڑیوں کو شکست دے دی، آسٹریلیا نے کولمبیا کو وائٹ واش کر دیا۔

سپین کے شہر میڈرڈ میں ڈیوس کپ مقابلے، میزبان ٹیم نے روس کو دو ایک سے ہرا دیا۔ چیمپئن ٹیم کروشیا کو حیران کن شکست کے بعد خطرے کی گھنٹی بجانے والے روسی کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم ملا، ڈبلز میں سپین نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

دوسرے میچز میں آسٹریلیا اور کولمبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، آسٹریلوی ٹینس سٹارز نے پہلے دونوں سنگلز مقابلے اپنے نام کیے، پھر ڈبلز میں یہی برتری اور ہمت دکھائی، تین صفر کی فتح سمیٹی۔ بڑی جیت کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔