آکلینڈ اوپن ٹینس: الیزکارنٹ، سرینا، کیرولین وزنائیکی کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

Last Updated On 08 January,2020 05:29 pm

آکلینڈ (ویب ڈیسک) آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران فرانس کی الیز کارنٹ، امریکی سرینا ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کی فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کروشیا کی سیکنڈ سیڈڈ پیٹرا مارٹک ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

نیوزی لینڈ میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں فرانس کی الیز کارنٹ نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کی سیکنڈ سیڈڈ پیٹرا مارٹک کو 3-6، 6-4 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے آؤٹ کر دیا۔

نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سرینا ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔

خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں امریکی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ڈنمارک کیرولین وزنائیکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کی جاہانا لارسن اور انکی امریکی جوڑی دار کیرولین ڈولہائڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔