کبڈی ورلڈکپ 2020ء: کینیڈا، ایران، انگلینڈ اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب

Last Updated On 12 February,2020 07:01 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) لاہور کے بعد فیصل آباد میں کبڈی ورلڈ کپ کے شاندار مقابلے جاری ہیں اور آج کینیڈا اور ایران نے حریف ٹیموں آذر بائیجان اور جرمنی کو ہرا دیا۔ انگلینڈ نے سیرالیون کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد کبڈی ورلڈکپ کے میچز فیصل آباد میں ہو رہے ہیں، ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے پہنچ گئی۔ فیصل آباد میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کے دوران کینیڈا اور آذر بائیجان کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔

 

دوسرے مرحلے کے دوران پہلے میچ میں کینیڈا نے حریف ٹیم آذر بائیجان کو 9 پوائنٹس سے ہرا ڈالا۔

فاتح ٹیم کینیڈا کا سکور 40 جبکہ آذر بائیجان کا سکور 31 رہا۔

اُدھر ایک اور میچ میں ایران نے جرمنی کو 32 پوائنٹس سے باآسانی شکست دیدی۔

فیصل آباد میں کھیلے جانے والے کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے اہم میچ کے دوران ایران نے جرمنی کو آسانی سے ہرا دیا، یہ میچ یکطرفہ ثابت ہوا، ایران نے حریف ٹیم جرمنی کو 23 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے پچھاڑ دیا۔

تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سیرالیون کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

فیصل آبادمیں کھیلے گئے کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سیرالیون کو 15 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ انگلینڈ نے 26 پوائنٹس کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے سیرالیون کو شکست دی۔

 

فیصل آباد کے بعد ایونٹ گجرات منتقل ہو گا اور جمعہ کو گجرات کے عوام عالمی پہلوانوں کو اپنے سامنے دنگل کرتے دیکھیں گے۔

آخر میں ایونٹ کی دوبارہ لاہور واپسی ہو گی جہاں 15 اور 16فروری کو بالترتیب سیمی فائنل اور فائنل مقابلے منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے دوران تیسرے دن تین میچز ہوئے، آسٹریلیا نے آذربائیجان کو زیر کر لیا، جرمنی نے انگلینڈ کو پچھاڑ دیا۔ بھارت نے سیر الیون کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

کبڈی ورلڈکپ کے تیسرے روز کے دوران پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 53 پوائنٹس کیے جبکہ آذر بائیجان نے 24 پوائنٹس کیے اسی طرح کینگروز کے پہلوانوں نے یہ میچ بآسانی 27 پوائنٹس سے یہ میچ جیت لیا۔

کبڈی ورلڈکپ کے دوسرے اہم میچ میں جرمنی نے انگلینڈ کو زیر کر لیا۔

دوسرے میچ کے دوران جرمنی نے انگلینڈ کی ٹیم کو 21 پوائنٹس سے شکست دی، میچ کے اختتام پر جرمنی نے 49 جبکہ انگلینڈ نے 28 پوائنٹس بنائے۔

تیسرے روز کے تیسرے میچ کے دوران بھارت نے حریف ٹیم سیرالیون کو بآسانی شکست دیدی۔

میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم سیر الیون کی ایک بھی نہ چلنے دی اور میچ با آسانی طور پر 18-45 پوائنٹس سے جیت لیا۔