کورونا وائرس نے سابق افریقی مسلمان فٹبالر کی جان لے لی

Last Updated On 28 March,2020 06:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق افریقی فٹ بالر عبدالقادر محمد فرح کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر 59 سال تھی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے عبد القادر محمد فرح کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس کے بعد وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

80 کی دہائی میں وہ صومالیہ کے بہترین فٹ بالرز میں شامل تھے۔ انہوں نے ملکی اور کلب ٹیموں کی جانب سے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ وہ ان دنوں صومالیہ میں کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت میں مشیر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ عبدالقارد فرح کورونا سے جاں بحق ہونے والے پہلے افریقی فٹ بالر ہیں۔