کورونا وائرس: فٹبال سیزن نہ ہونے پر لیورپول کو چیمپئن قرار دینے کی تجویز سامنے آ گئی

Last Updated On 30 March,2020 04:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چین سے جنم لینے والے کورونا وائرس سے متاثرہ فٹبال سیزن اگر مکمل نہ ہو سکا تو 25 پوائنٹس کے واضح فرق یعنی ٹیبل کی نمبر ون ٹیم لیورپول کو پریمیئر لیگ کا چیمپئن قرار دینے کی رائے سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے جان لیوا وائرس نے کھیلوں کے نظام کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے، احتیاطی تدابیر یعنی لاک ڈاؤن کے باعث میدان ویران پڑے ہیں۔

مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر گونڈوگان Gundogan نے مشورہ دیا ہے کہ اگر وبائی وائرس سے متاثر فٹبال سیزن مکمل نہ ہو سکا تو پچیس پوائنٹ کے واضح فرق کے ساتھ سرفہرست لیورپول کو فاتح قرار دے دیا جائے، سپر سٹار محمد صلاح کی ٹیم نے انتیس میں ستائیس میچ جیتے۔