کورونا وائرس: قرنطینہ میں نواک جوکووچ فرائی پین سے ٹینس کھیلنے لگے، ویڈیو وائرل

Last Updated On 02 April,2020 04:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر کھیلوں کے متعد دمقابلوں منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑی فراغت کے لمحات میں گھر پر اکتاہٹ دور کرنے لگے، سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ گھر میں ٹینس کھیلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے جنم لینے والے کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور یہ خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے، اس وقت دنیا کے تمام ممالک میں یہ وباء پھیل چکی ہے جبکہ 45 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

جہاں کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہاں پر عالمی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ ہو رہے ہیں یا ملتوی ہو رہے ہیں، دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ سربین ٹینس سٹار بھی فراغت کے لمحات میں اپنے گھر میں اکتاہٹ کو دور کرنے کے لیے دلچسپ انداز میں ٹینس کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گھر بیٹھے ٹینس سٹاراکتاہٹ دور کرنے کے لیے گھر کے ڈرائنگ روم میں فرائی پین کے ساتھ ٹینس کھیل رہے ہیں، یہ ویڈیو اس وقت سوشل پر وائرل ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہزاروں لوگ نے اس ویڈیو پر رد عمل دیا، کچھ کھلاڑیوں نے سربین سٹار کو ہیرو قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ کیا ہم آپ کے ساتھ کھیلنے کے لیے آپ کے گھر آ سکتے ہیں۔
 

Advertisement