ورچوئل میڈرڈ اوپن میں اینڈی مرے کی ایک اور فتح، رافیل نڈال کو شکست دیدی

Last Updated On 29 April,2020 10:19 am

میڈرڈ: (دنیا نیوز) ورچوئل میڈرڈ اوپن میں اینڈی مرے نے ایک اور فتح سمیٹ لی، نمبر ون ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو بھی شکست دے دی۔ نیدرلینڈز اور کینیڈا کی ویمن کھلاڑیوں نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔

لاک ڈاؤن میں ٹینس کا بڑا میلہ، سپر اسٹارز میڈرڈ اوپن میں اِن ایکشن ہوئے، برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے خوب مہارت دکھائی، فتوحات کا سلسلہ جاری رہا۔ برطانوی ٹینس اسٹار نے نمبر ون رافیل نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

تین صفر کی ہار سے میزبان اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال فنڈریزنگ کے اس ایونٹ سے باہر ہو گئے، اینڈی مرے گروپ اے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

نیدر لینڈز کی کیکی برٹنز نے بھی کامیابی سمیٹ لی، یونان کے سٹیفانس سِٹسیپاس نے بھی ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ویمن سنگلز میں کینیڈا کی بیانکا ایندریزک کو شکست دے دی۔

مرد و خواتین کے اس ایونٹ میں ڈیڑھ لاکھ یورو کی انعامی رقم کورونا وائرس کے متاثرین کو دی جائے گی۔