تائیوان: کورونا کا خوف ختم کرنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع، شائقین محظوظ ہونے لگے

Last Updated On 11 May,2020 09:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تائیوان میں بیس بال میچز دیکھنے کے لیے تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی، سینیٹائزر اور ماسک کے ساتھ سٹینڈز میں پہنچنے والے مداح بہت خوش نظر آئے، خوب ہلہ گلہ کیا، چیئر لیڈرز کی پرفارمنس سے ایونٹ کا لطف دوبالا ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر میں کھیلوں کا مزہ آ گیا، تائیوان میں جاری بیس بال ٹورنامنٹ کے دوران اب تماشائیوں کو بھی سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی۔ ایک ہزار تماشائی سینیٹائزر اور ماسک کے ساتھ سٹینڈز میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ کھیل کے دیوانوں نے انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے خوب لطف اٹھایا، ہلہ گلہ کیا

چیئرلیڈرز کے پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگ گئے، مقامی ٹیم فوبن گوآرڈینز Fubon Guardians نے حریف یونی پریزڈنٹ لائنز Uni-President Lions کو سات چھ سے ہرا دیا۔

بیس بال ٹورنامنٹ کے آغاز میں ڈمی شائقین سے کام چلانے اور میچ لائیو دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا
 

Advertisement