لاک ڈاؤن میں مستحقین کی مدد، اعصام الحق کی مہم میں معین علی کی بھی انٹری

Last Updated On 09 June,2020 09:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن میں مستحقین کی مالی معاونت کے لئے ٹینس سٹار اعصام الحق کی مہم میں انگلش آل راؤنڈر معین علی نے ملتان سلطان کی دستخط شدہ شرٹ عطیہ کردی۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق کی لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار افراد میں راشن تقسیم کرنے کی مہم جاری ہے ، پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے معین علی بھی مہم کا حصہ بن گئے۔

انگلش کھلاڑی نے مستحق افراد کی مدد کے لئےانگلش کھلاڑی کی شرٹ 25 لاکھ روپے میں نیلام کی جائے گی۔

اس سے قبل راجد فیڈرر، رافیل نڈال ، وسیم اکرم، مشتاق احمد، شعیب ملک سمیت کئی کھلاڑی کارخیر میں شامل ہوچکے ہیں،