ننکانہ صاحب: قائد اعظم ڈے کے سلسلے میں ہونیوالا والی بال میچ وائٹ ٹیم نےجیت لیا

Published On 22 December,2020 09:17 am

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں قائد اعظم ڈے کے سلسلے میں ہونے والا نمائشی والی بال میچ وائٹ ٹیم نے جیت لیا۔

جمنزیم ہال ننکانہ صاحب میں قائد اعظم ڈے کے سلسلے میں نمائشی والی بال میچ ہوا، ننکانہ وائٹ نے ننکانہ گرین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

شائقین کی بڑی تعداد نے اعصاب شکن مقابلہ دیکھا اور لطف اندوز ہوئے، فاتح کھلاڑیوں کو مہمان خصوصی راجہ منصور احمد اور مقبول احمد نے نقد انعام اور ٹرافی دی۔