پاکستان کی ایک اور جیت ، باکسر تیمورخان نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی

Published On 27 August,2023 01:09 pm

دبئی : (دنیانیوز) پاکستانیوں کیلئے کرکٹ کے میدان کے بعد باکسنگ رنگ سے بھی اچھی خبر آگئی ، ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل میں پاکستانی باکسر نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل میں پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف باکسر کو دھول چٹا دی ۔

مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والے تیمور خان نے بھارت کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر جسكران سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

بھارتی باکسر 30 سیکنڈ کے اندر ہی ناک آؤٹ ہوگئے ، تیمور خان اب تک 10 فائیٹ میں نا قابلِ شکست ہیوی ویٹ باکسر ہیں۔

"ڈائمنڈ بوائے" کے رنگ کے نام کے ساتھ تیمور خان نے اس سال کے شروع میں تھائی باکسر پنیا چومفوفوانگ کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل 2023 ایشیا ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔