ہاکی فیڈریشن میں عہدوں کی جنگ، تنازعات شدت اختیار کرگئے

Published On 21 March,2024 10:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں عہدوں کی جنگ، تنازعات شدت اختیار کر گئے۔

ایک فیڈریشن کے دو الگ الگ صدور منتخب ، دونوں کی جانب سے اپنا انتخاب قانونی ہونے کا دعویٰ، زبوں حالی کے شکار قومی کھیل میں تنازعات کیا رخ اختیار کریں گیں ، آنے والے دنوں میں واضح ہو گا۔

دو دن قبل کراچی میں ہاکی فیڈریشن کے کانگرس اجلاس میں شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کیا گیا تھا، آج اسلام آباد میں ہاکی فیڈریشن کے کانگریس اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نامزد کردہ میر طارق حسین بگٹی صدر منتخب ہو گئے۔

طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا حقیقی صدر ہوں، متوازی ہاکی فیڈریشن بنانے والوں سے پوچھ گچھ ہو گی۔

دوسری جانب شہلا رضا کا کہنا ہے کہ کانگریس نے مجھے صدر منتخب کیا ہے، مخالفوں کی کوئی حیثیت نہیں، معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔