تمباکو نوشی سے ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: تحقیق

Published On 21 Sep 2015 07:20 PM 

ایک نئی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی سے ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

 

لاہور: (ویب ڈیسک، دنیا نیوز) سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے متعلق 88 تحقیقی مقالوں سے ڈٰیٹا اکٹھا کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ تمباکو نوشی سے گریز کرنے والوں کے مقابلے میں تمباکو نوشی کرنے والوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کے خطرات 1.4 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگر تمباکو نوشی اور ذیابیطس کا باہمی تعلق ثابت ہو جائے تو بین الاقوامی سطح پر مردوں میں 12 فیصد جبکہ عورتوں میں دو فیصد تک ذیابیطس ہونے کا سبب تمباکو نوشی ہو سکتی ہے۔