بیلجیئم: مریضوں کو برقی سرگرمیوں سے کوما سے باہر لانے کا تجربہ

Published On 24 May 2017 11:30 PM 

یونیورسٹی آف لی بیلجیئم میں کئے گئے کامیاب تجرباتی عمل کو پہلی مرتبہ کوما کے مریضوں پر آزمایا ہے۔ اس سے قبل ماہرین نے مریضوں کے لیے ذاتی ٹی ڈی سی ایس ہیلمٹ بنانے کی کوشش کی تاکہ ضرورت پڑنے پر مریض کے دماغ کو برقی طور پر تحریک دی جا سکے اور ان کا دماغ بہتر طور پر کام کرنے لگے۔

برسلز: (دنیا نیوز) بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دماغی طور مردہ دو مریضوں کے دماغ کو برقی سرگرمیوں کے ذریعے کوما سے باہر نکالنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یونیورسٹی آف لی بیلجیئم میں کئے گئے تجرباتی عمل کو پہلی مرتبہ کوما کے مریضوں پر آزمایا ہے۔اس سے قبل ماہرین نے مریضوں کے لیے ذاتی ٹی ڈی سی ایس ہیلمٹ بنانے کی کوشش کی تاکہ ضرورت پڑنے پر مریض کے دماغ کو برقی طور پر تحریک دی جا سکے اور ان کا دماغ بہتر طور پر کام کرنے لگے۔ اس اہم کام سے گھروں کے بستروں پر لیٹے ایسے لاتعداد مریضوں کے لیے بھی امید پیدا ہوئی ہے جو بولنے اور اپنے ہاتھ پاؤں ہلانے سے معذور ہیں۔