طویل ویڈیوز بنانیوالا نیکلس کیمرہ

Published On 02 Sep 2017 11:39 AM 

نیکلس کیمرہ صارفین بغیر ہاتھ استعمال کئے آسانی سے طویل ویڈیوز بنا کر فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر شیئر کرسکتے ہیں۔

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوبی کوئیٹی لیب کی جانب سے فرنٹ رو کیمرہ متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین بغیر ہاتھ استعمال کئے آسانی سے طویل ویڈیوز بنا کر فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر شیئر کرسکتے ہیں۔

فرنٹ رو کیمرہ نیکلس کے طور پر گلے میں پہن لیا جاتا ہے۔ اس میں ٹچ سکرین بھی دی گئی ہے جسکی مدد سے کیمرے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اسکے اندر منفرد فیچرز موجود ہیں۔ صارفین لائیو ویڈیوز شیئر کرنے کیساتھ ساتھ ویڈیو ریکارڈ بھی کرسکتے ہیں جسے وہ بعد میں اپ لوڈ کرسکتے ہیں اس کے اندر سٹوری موڈ بھی موجود ہے اور ٹائم لیپس بھی۔ نیکلس کیمرے کی بیٹری 2 دن تک چل سکتی ہے۔