گوگل نے سکیورٹی ماہرین کیلئے گھر بیٹھے پیسہ کمانے کا ایک آسان طریقہ نکال لیا۔ رپورٹ کرنے والا ایک ایپلی کیشن کے ذریعے گوگل ایپ سٹور میں خطرے کی نشاندہی کرے گا اور اسے گوگل کے ریسرچرز کو بھیج دے گا جس کے بعد گوگل اسے 1000 ڈالرز تک انعامی رقم ادا کرے گی۔
لاہور :(ویب ڈیسک) گوگل نے سکیورٹی ماہرین کے لیے گھر بیٹھے پیسہ کمانے کا ایک آسان طریقہ نکال لیا ہے، جس کے تحت سکیورٹی کے ماہرین گھر بیٹھے یا کہیں بھی چاہے سفر میں ہوں یا اپنے دفتر میں گوگل کی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس آفر کے تحت ماہرین کو صرف اینڈرائیڈ ایپلیکیشن میں سے غلطیوں کو تلاش کرنا ہے اور پھر اسے گوگل کے ریسرچرز کو بھیجنا ہے جس کے بعد کمپنی رپورٹ کرنے والے کو 1000 ڈالر تک ادا کرے گی۔
گوگل ریسرچرز کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی ان لوگوں کو معاوضے کے طور پر رقم ادا کرے گی جو لوگ اپنا قیمتی وقت گوگل ایپ سٹور کو مزید محفوظ بنانے میں کمپنی کی مدد کریں گے یہ پراسیس نہایت آسان ہے۔ گوگل ریسرچرز کے مطابق جو لوگ اس معیار پر پورا اتریں گے انھیں نہ صرف معاوضہ ملے گا بلکہ گوگل کی طرف سے بونس بھی دیا جائے گا۔