وی وو موبائل نے 24 میگا پکسل سیلفی فون متعارف کرا دیا

Published On 28 Nov 2017 02:26 PM 

مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے والے اس نئے ماڈل کے فون سے ڈی ایس ایل جیسے معیار کی بہترین تصویر بھی لی جا سکتی ہے

لاہور (دنیا نیوز ) سیلفی کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری، وی وو موبائل نے پاکستان میں 24 میگا پکسل سیلفی فون متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے ڈی ایس ایل جیسے معیار کی تصاویر باآسانی لی جاسکتی ہے۔ وی وو موبائل کی جانب سے پاکستان میں بہترین سیلفی سیریز کا بہترین فون وی 7 فون متعارف کرا دیا گیا ہے جو کہ بہترین خصوصیات کی وجہ سے دیگر سمارٹ فونز سے کہیں زیادہ منفرد اور پائیدار ہے۔
وی 7 موبائل میں جدید 24 میگا پکسل سیلفی کیمرا نصب کیا گیا ہے جو کہ آپکی تصاویر میں نئی جان ڈال دیتا ہے۔ اس کے علاوہ 5٫7 انچ سکرین میں زیادہ ڈسپلے سائز دیکھنے کو ملتا ہے اور بڑی سکرین ہونے کی وجہ سے سکا باڈی سائز 5٫2 انچ کے چھوٹے موبائل جتنا دکھائی دیتا ہے۔ وی 7 موبائل میں سنیپ ڈریگن اکٹا کور چپ کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ موبائل فون میں 32 جی بی بلٹ ان میموری اور 256 جی بی ایس ڈی کارڈ لگانے کی سہولت بھی دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کیا جاسکے۔ پاکستان بھر میں یہ منفرد موبائل 29 نومبر سے دستیاب ہوگا جس کی قیمت صرف 29 ہزار 999 ہے۔