روزانہ سلاد کھائیں، عمر بڑھائیں

Published On 21 Dec 2017 09:01 PM 

لاہور: (دنیا نیوز) طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ روزانہ سلاد کھانے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے اور دماغ مزید 11سال لمبی عمر پاتا ہے۔

شکاگوکی رَش یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ سلاد کھانا دماغ کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ یادداشت کو بہتر بنانے کے ساتھ دماغ کو 11سال لمبی عمر دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ کھانے میں سبز پتوں والی خوراک استعمال کرتے ہیں، ان کی یادداشت بڑھاپے میں بھی بہتر رہتی ہے۔