پینٹ پہنتے وقت یہ غلطی کرنا آپ کی جان خطرے میں ڈال سکتا ہے؟

Published On 01 Feb 2018 05:11 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) کئی افراد بے دھیانی میں پینٹ کے ساتھ بیلٹ پہنتے وقت ایسی غلطی کرتے ہیں جو ان کی زندگی کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

 

فیشن کی جدت کے ساتھ ہمارے معاشرے میں بھی پینٹ کا رواج عام ہوتا گیا اور موجودہ وقت میں پتلون ہماری زندگی کا ایک عام پہناوا بن چکا ہے۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ پینٹ کےساتھ بیلٹ تقریباً لازم و ملزوم ہے۔

لیکن ماہرین کے مطابق پینٹ کے ساتھ بیلٹ لگانے کے کئی نقصان بھی ہیں، اور پینٹ کے ساتھ بیلٹ کو انتہائی سختی سے باندھنا بالکل بھی خطرے سے خالی نہیں ۔

جنوبی کوریا کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ بیلٹ کو سختی سے باندھا جائے تو پیٹ کے اعضاء کا کام کرنے کا طریقہ بدل جاتا ہے، بیلٹ کو اس طرح باندھنے سے پیٹ کے اندر موجود شریانوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور یہ دباؤ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے جو پیٹ کے کئی امراض کا باعث بن سکتا ہے، اس کے علاوہ کمر پر سختی سے بیلٹ باندھنے سے ریڑھ کی ہڈی میں اکڑن پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی پیر کے جوڑوں خاص طور پر گھٹنوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو کہ جوڑوں کے مستقل درد کی وجہ بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پینٹ پہننے والے افراداپنی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تو کوشش کریں کہ وہ ضرورت کے بغیر بیلٹ نہ لگائیں۔