دل کے امراض پر قابو پانے والی مزیدار غذا

Last Updated On 01 May,2018 09:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دل کے امراض کا مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں اکثر نوجوان افراد بھی دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔ روزمرہ کی زندگی میں ایک غذا کو کھانا عادت بنا کر اس سے کافی حد تک بچا جاسکتا ہے۔

امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کے سکول آف میڈیسین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی کھانے سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض، امراض قلب اور بلڈ پریشر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل بھی طبی ماہرین نے دودھ سے بنی مصنوعات کو امراض قلب پر قابو پانے کے لیے مفید قرار دیا ہے۔ دہی کھانے سے خون کی شریانوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور صرف دہی ہی امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ دہی کا زیادہ استعمال خواتین میں تیس فیصد جبکہ مردوں میں 19 فیصد تک خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کردیتا ہے۔ دہی دل کی صحت کے لیے فائدہ مند غذا ہے جو خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔