پانی کی کمی کمر درد کا خطرہ بڑھانے کا باعث، ماہرین طب

Last Updated On 29 May,2018 09:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین کے مطابق ڈی ہائیڈریشن کمردرد کا باعث بنتی ہے، کیونکہ پانی کی کمی سے کمر کے پٹھےسخت ہو جاتے ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق دنیا بھر میں 80 فیصد بالغ افراد کو کمر کے نچلے حصے میں درد کا مسئلہ لاحق ہوتا ہے، اس مرض کی وجہ سے کروڑوں افراد اس کا علاج ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مناسب مقدار میں پانی پینا پٹھوں کے کھچاؤ کی روک تھام کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو کنٹرول اور نظام انہضام کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔