ٹیبلٹ اور سمارٹ فونز بچوں کی بینائی کے لیے نقصان دہ

Last Updated On 04 July,2018 09:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیبلٹ اور سمارٹ فون کی سکرین کو مسلسل تکتے رہنے کی وجہ سے بچے ایسی بیماری کا شکار ہونے لگے ہیں جو عمرہ رسیدہ افراد میں عام ہے۔

ایسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پلک جھپکائے بغیر گھنٹوں سمارٹ فون اور ٹیبلٹس کو دیکھتے رہنے سے آنکھوں میں نمی ختم ہوجاتی ہے، جس سے آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں۔ خشک آنکھوں کی کیفیت شدت اختیار کرجائے تو نظر میں دھندلاہٹ کی وجہ بنتی ہے اور آنکھ کے دیگر سنگین مسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ خشک آنکھوں والے مریض جب سو کر اٹھتے ہیں تو ان کی آنکھیں چپک جاتی ہیں۔ یہ کیفیت آج کل بچوں میں عام پائی جاتی ہے جو آگے چل کر بہت تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔

ماہرین امراض چشم نے بچوں کو سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس سے دور رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔