جسم میں موجود تیزابی مواد کینسر کو روکنے میں معاون

Last Updated On 05 August,2018 09:17 pm

سپین: (دنیا نیوز) نئی طبی تحقیق کے مطابق جسم میں تیزابی مواد کینسر کے خلاف قوت مدافعت بڑھا دیتا ہے۔

امریکا اور سپین میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جسم میں تیزابی مادوں کی زیادتی کی وجہ سے کینسر سیلز کے بڑھنے کا عمل رک جاتا ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشن نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس عمل میں کامیابی کی صورت میں ماہرین کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی نئی ادویات تیار کر سکیں گے۔