خواتین کو جنسی حملوں سے بچانے والا سمارٹ فون کیس

Last Updated On 31 August,2018 01:49 pm

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں خواتین پر راہ چلتے جنسی حملے نہایت عام ہوگئے ہیں اور ایسے واقعات ان خواتین کیساتھ زیادہ پیش آتے ہیں جوتنہا یا کسی وجہ سے رات کے وقت سفر کرتی ہیں تاہم اب سمارٹ فون کا ایسا کور بنا لیا گیا ہے جو ان حملوں سے تحفظ دے سکتا ہے ۔

یہ کیس تمام وقت کسی عام کیس کی طرح سمارٹ فون کو گرنے سے بچانے اور اسے محفوظ رکھنے کے کام آئیگا لیکن اسکا صرف ایک بٹن دبانے سے اس کے کونے پر دو نوکیلے سرے نکل آئینگے جو کرنٹ پیدا کرینگے ۔یہ نوکیلے سرے حملہ آور کے جسم میں کہیں بھی لگا دئیے جائیں تو وہ بوکھلا کر آپکو چھوڑ دیگا جسکے بعد باآسانی خود کو بچایا جاسکتا ہے ۔اس کیس کو بھی بجلی سے ری چارج کرنے کی ضرورت ہوگی تاہم اس کی بیٹری میں اضافی استعداد موجود ہے جو کئی دن تک چل سکتی ہے۔