یواے ای کا 2 خلانوردوں کو خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کا اعلان

Last Updated On 03 September,2018 09:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے دو خلانوردوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کا ا علان کر دیا۔

حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹویٹ کیا کہ ہزاع علی المنصوری اور سلطان علی ،عرب کے پہلے خلانورد ہوں گے جو نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں افراد کا انتخاب 4 ہزار22 درخواست گزاروں میں سے کیا گیا۔

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ مریخ کی تلاش میں بھیجے جانے والا مشن خطے کا واحد مشن ہو گا جس میں 20 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔