پاس ورڈ بھول جانے کے بعد سمارٹ فون کو ان لاک کرنے کا طریقہ

Last Updated On 15 January,2019 10:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) موجودہ وقت میں اسمارٹ فون کا استعمال تو تقریباَ سبھی لوگ کر رہے ہیں اور جو لوگ اس کا استعمال نہیں کر رہے ہیں آنے والے وقت میں اس کی ضرورت سبھی کو پڑنے والی ہے۔

ایسے میں یہ خبر ان سبھی اسمارٹ فون صارفین کے لئے ہے۔ ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس کی مدد سے آپ بےحد آسانی سے بغیر پاس ورڈ کے بھی اپنا فون ان لاک کر سکیں گے۔

فیکٹری ری سیٹ کریں: اگر آپ یہ چاہتے ہیں فون میں جو ڈیٹا یعنی فوٹو اور گانے ہو وہ آپ کو دوبارہ نہ ملے تو ہی اس اسٹیپ کو فالو کریں، کیوں کہ اس طرح اگر آپ اپنا فون ان لاک کرتے ہیں تو فون کا سارا ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

اس کے لیے آپ پہلے اپنے فون کو آف کر لیں، اس کے بعد والیوم ڈاون اور پاور بٹن کو ایک ساتھ کچھ سیکنڈز کے لئے دبا کر رکھیں، کچھ سکینڈ ایسا کرنے کے بعد ریکوری موڈ میں انٹر کریں اور یس ڈیلیٹ آل یوزر کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اپنے فون کو ریبوٹ کر لیں اس طرح یہ ان لاک ہو جائے گا۔

اینڈرائیڈ ڈیٹا ریکوری: آپ کا فون اگر لاک ہو تو یہ طریقہ سب سے بہترین ہے کیوں کہ اس میں نہ تو آپ کو جی میل کی ضرورت ہو گی نہ ہی آپ کو فون سے کوئی بھی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا ہو گا۔ اس کے لئے آپ کو پہلے اپنے کمپیوٹر میں انڈرائیڈ ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔ اس کے بعد آپ کو اپنے مین ونڈو میں ان لاٹ پر کلک کرنا ہو گا اور فون کو یو ایس بی کیبل کی مدد سے کمپیوٹر سے کنکٹ کرنا ہو گا۔ جس کے بعد آپ کو وہاں دیئے گئی ہدایات کو فالو کرنا ہو گا اور اس طرح آپ کو لاک فون منٹوں میں ان لاک ہو جائے گا۔

جی میل کی مدد سے فون ان لاک کرنا : فون میں کئی بار پاس ورڈ نہ یاد ہونے کے بعد بھی اگر پاسورڈ ڈالتے ہیں تو اس میں ایک فور گٹ پیٹرن یا فورگرٹ کا ایک آپشن آئے گا، جسے آپ کو کلک کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کو اپنے گوگل اکاونٹ کا یوزر نیم اور پاسورڈ ڈال کر سائن ان کرنا ہو گا۔ اس کے بعد آپ نئے پاسورڈ ڈال کر فون کو ان لاک کر لیں۔