5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت اور ماحول کیلئے نقصان دہ

Last Updated On 12 February,2019 02:42 pm

اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا میں ہونے والی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی انسانی صحت اور ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔

فائیو جی ٹیکنالوجی ہائی فریکوینسی لہروں کے اخراج کا باعث بنتی ہے جس کی ریڈی ایشن کی وجہ سے انسانی آنکھ اور اعصابی نظام کے متاثر ہونے کے ساتھ جلدی بیماریوں اور افزائش نسل کے متاثر ہونے کے بھی امکانات موجود ہیں۔

سال دو ہزار سترہ میں طبی ماہرین اورسائنس دانوں نے یورپی یونین میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے خلاف اپیل بھی جمع کروائی تھی۔