لندن: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک اچھی خبر آئی ہے جس کے مطابق جو لوگ وٹس ایپ پر زیادہ وقت گزارتے ہیں یہ عمل ان کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وقت گزارنا صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے لیکن واٹس ایپ پر گفتگو کو تحقیق میں صحت کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق واٹس ایپ پر وقت گزارنا صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔۔
یہ تحقیق ایج ہل یونیورسٹی کے محققین نے پیش کی ہے۔ یہ تحقیق انٹرنیشنل جرنل آف ہیومن کمپیوٹر سٹیڈیز کی طرف سے سامنے آئی ہے، تحقیق کے مطابق واٹس ایپ پر روزانہ لوگ جتنا وقت گزارتے ہیں وہ اتنا ہی خود کو کم تنہا سمجھتے ہیں جبکہ خوداعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ اپنے دوستوں اور گھروالوں سے قربت کا احساس بڑھنا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیق کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال سے سماجی تعلق میں مضبوطی وہ احساس ہے جو ذہنی شخصیت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایک اور فوائد بتایا گیا ہے جس کے مطابق وٹس ایپ کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کو پروان چڑھاتے ہیں اور نئے تعلقات بھی صحت پر اچھے اثرات ڈالتی ہے کیونکہ ان کو استعمال کرنے والے صارف اپنے آپ کو تنہا محسوس نہیں کرتے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تحقیق میں 200 کے قریب افراد کے انٹرویو کیے گئے جن میں 158 خواتین جبکہ 42 کے قریب مرد شامل تھے، ان افراد میں زیادہ تر لوگوں کی عمر 25 سال کے قریب تھی۔