انسانی جسم میں درد کا احساس دلانے والے خلیات دریافت کرنے کا دعویٰ

Last Updated On 17 August,2019 09:49 am

سٹاک ہوم: (روزنامہ دنیا) سویڈن کے سائنسدانوں کی تحقیقاتی ٹیم نے انسانی جلد کے نیچے ایک نیا حصہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ جلد کے نیچے خلیات کا ایسا نیٹ ورک ہے جو دردکا احساس دلاتا ہے۔ 2017 تک مانا جاتا تھا کہ انسانی جسم میں 78 اعضا ہیں مگر پھر آنتوں کو معدے کے بیرونی حصے سے جوڑنے والی جھلی کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ تعداد 79 ہوگئی اور یہ خلیات سامنے آئے ہیں۔