لاہور: (روزنامہ دنیا) ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ نئی نئی ایجادات بھی سامنے آرہی ہیں، ایسی ہی ایک ایجاد دیوار پر چڑھنے والا روبوٹ بھی ہے جو نہ صرف دیوار پر چڑھ سکتا ہے بلکہ یہ لچکدار بھی ہے اور اس کا جسم مڑ سکتا ہے۔
اس روبوٹ کو کیمبرج یونیورسٹی میں جاپانی اور برطانوی ماہرین نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس روبوٹ کو یہ صلاحیت دینے کیلئے اس میں باتھ رومز میں استعمال ہونے والا عام پائپ استعمال کیا گیا ہے جو سیگمنٹڈ یعنی حصوں میں تقسیم ہوتا ہے اور باآسانی مڑ سکتا ہے۔
روبوٹ کے جسم کے آخری سرے پر ایک سیکشن کپ لگایا گیا ہے جو دیوار سے چپک جاتا ہے۔ اس روبوٹ کا نام لیچ یعنی جونک رکھا گیا ہے، فی الحال یہ روبوٹ تجرباتی مراحل میں ہے۔