سبزیاں اور پھل کھانے سے ڈپریشن سے نجات ملتی ہے، طبی ماہرین

Last Updated On 20 October,2019 06:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) طبی ماہرین نے نئی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ سبزیاں اور پھل کھانے سے ڈپریشن سے نجات ملتی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ پالک، گاجر، مولی، سیب، سلاد، گوبھی اور ناشپاتی جیسی سبزیاں اور پھل کھانے سے دماغی صحت بہتر رہتی ہے۔

اگر دن میں وقفے وقفے سے پانچ مرتبہ پھل اور سبزیاں کھائی جائیں تو اس سے دماغی امراض لاحق ہونے کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے، مزاج بہتر رہتا ہے اور ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔
 

Advertisement