نیو یارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سوشل میڈیا نوجوان نسل کی روز مرہ زندگی کا معمول بن گیا ہے، فیس بک بھی اپنے صارفین کے دل جیتنے کے لیے متعدد نئے نئے فیچر متعارف کراتا رہتا ہے، اب ایک اور حیران کن خبر آئی ہے، فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی، اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کے اس پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس اور مختلف طریقوں سے ہراسانی کے خلاف شکایات کے بعد ایسے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جن کی مدد سے حقیقی اور جعلی اکائونٹس میں فرق کیا جا سکے گا۔ فیس بک ایسا فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے صارف کے جعلی یا بوٹ ہونے کا علم ہو سکے گا۔
اس فیچر کے ذریعے کسی صارف سے ویڈیو سیلفی طلب کی جائے گی اوراسے ایک پیغام موصول ہوگا کہ اپنے چہرے کی ایسی مختصر ویڈیو بھیجے جس میں وہ اپنے سر کو دائیں بائیں جانب حرکت دے رہا ہو۔
فیس بک کے ترجمان کے مطابق اس فیچر کی مدد سے ہم اپنے حقیقی صارف کو شناخت کرسکیں گے۔ تاہم یہ فیچر کسی صارف کا چہرے کی نشان دہی کے لیے نہیں بلکہ اس کی موجودگی اور دی گئی ہدایات کے مطابق اس کے حرکت کرنے کو شناخت کرے گا۔
This is how Facebook s Facial Recognition-based Identity Verification looks like
— Jane Manchun Wong (@wongmjane) November 5, 2019
It asks me to look at several directions within the circle
It explicitly states no one else will see the video selfie and will be deleted 30 days after the confirmation pic.twitter.com/296bGRDyYZ
Facebook is working on Facial Recognition-based Identity Verification, asking users take selfie looking at different directions pic.twitter.com/w4kZHEpDeG
— Jane Manchun Wong (@wongmjane) November 5, 2019
ترجمان کے مطابق یہ فیچر کسی صارف یا پروفائل کے جعلی ہونے کی شکایت پر شارٹ ویڈیو سیلفی کے لیے استعمال ہوگا۔
فیس بک کی جانب سے کب اس فیچر کا استعمال کیا جائے گا ابھی اس بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔