لاہور: (ویب ڈیسک) کافی عرصے سے سام سنگ گلیکسی ایس 11 کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں مگر حال ہی میں جی ایس ایم ایرینا نے، 2012-2014ء کے عرصے میں بہت سی سچ ثابت ہونے والی ٹیکنالوجیز سے متعلق اندر کی خبریں دینے والے مستند سورس ایوان بلاس کا حوالہ دیتے ہوئے چند لِیکس شیئر کی ہیں۔
اِیوان کا دعویٰ ہے کہ ایس 11 کو تین مختلف سائزز میں متعارف کرایا جائے گا، 6.4، 6.7 اور 6.9 انچز کے سکرین سائزز کے ساتھ چھوٹے دونوں سکرین سائزز کے لیے 4 جی اور 5 جی کے متبادل موجود ہوں گے جبکہ بڑے والا صرف 5 جی کے ساتھ آئے گا، تمام پانچ متبادل کروڈ ایجز ڈسپلے کے ساتھ آئی گے۔ روایت کی پاسداری کرتے ہوئے فروری کے وسط سے لے کر آخر تک لانچنگ کا امکان ہے۔
ایک اگلی ٹویٹ میں ایوان نے پچھلی ٹویٹ میں تحریف کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس اس پرانی ٹویٹ میں تبدیلی کا اختیار ہوتا تو چھوٹے والے موبائل کے سائز کو 6.2 یا 6.4 انچ کر دیتے کیونکہ اس کے بارے میں متفرق خبریں آ رہی ہیں۔
اس کے علاوہ سام سنگ ایرینا نے کم سے کم ایک فون میں 20:9 آسپیکٹ ریشو (لینڈ سکیپ موڈ میں ڈسپلے کی دو سائیڈز کا تناسب جس میں میٹل سٹرِپس شامل نہیں ہیں) ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
نہ صرف سیمسنگ ایرینا بلکہ ٹیک ریڈار اور ٹامز گائیڈ نے بھی سیم سنگ کے اِس اگلے فلیگ شِپ میں سام سنگ کے ہی تیارکردہ 108 ایم پی مین کیمرا سینسر کے شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور اس کے ساتھ ہو گا ایکس 5 زُوم پیری سکوپ کیمرہ جو کہ حال ہی میں متعارف ہونے والے ’سپیس زُوم‘ فیچر کا بنیادی جزو ہے۔
اس کے علاوہ سنیپ ڈریگن 865 کا تیز پروسیسر ایس11 میں استعمال ہو گا اور ٹامز گائیڈ نے آئس یونیورس نامی معروف ٹیک لِیکر کا حوالہ دیتے ہوئے ایس 11 ای کی بیٹری کے بارے میں قیاس آرائی کی ہے کہ اسکی بیٹری کا سائز 4000 ایم اے ایچ تک ہو گا اور ایس 11 پلس میں سائز 5000 ایم اے ایچ ہو گا جو شاید اس کے ہائی ریفریش ریٹ اور 5 جی کی بھاری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔
ٹیک ریڈار کے مطابق سام سنگ کے اگلے فلیگ شپ موبائل میں استعمال ہونے والا 108 ایم پی کا مرکزی کیمرہ حال ہی میں زیامی ایم آئی سی سی نائن (مطلب حالیہ بہترین ساکن تصویر لینے والے فونز میں سے ایک) میں استعمال ہونے والے کیمرے سے مختلف ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 10 کا بڑا نقص سامنے آ گیا
آئس یونیورس کے مطابق یہ زیامی ایم آئی سی سی نائن میں استعمال ہونے والے کیمرے کا اپ گریڈ ورژن ہو گا۔ مزید ایس 11 کے آپٹیکل زُوم لینز کے بارے میں یہ کہ اس کو ہبل کا کوڈ نیم دیا گیا ہے جو کہ سپیس ٹیلی سکوپ کا نام ہے جو اس کی غیر معمولی زُوم کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
سپیس زُوم فیچر گو کہ سیم سنگ کی اپنی تفصیلات کے مطابق عام زوم فیچر ہی ہے مگر اس کے نام کو دیکھتے ہوئے ٹیک ریڈار نے اس کے ایک خلا کے لیے مخصوص ستاروں، سیاروں اور چاند کی بہتر تصاویر کی غرض سے بنائے جانے کی پیشنگوئی کی ہے۔
اسی طرح ایک اِن ڈسپلے کیمرہ کی موجودگی بھی افواہوں میں ہے، گو کہ زیامی اور اوپو پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں مگر ایپل کی ڈگر پر چلتے ہوئے سیم سنگ بھی شاید اس ٹیکنالوجی کی پختگی کا انتظار کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ سپیکٹرومیٹر کے بھی اس گیجٹ میں شامل ہونے کی اطلاعات ہیں، یعنی آپ فون سے سامنے پڑے مرکب کی کیمیائی ترکیب جانچ سکتے ہیں۔ گو کہ یہ بہت لمبی چھلانگ نظر آتی ہے اور ایس 11 کے لیے شاید ایسا نہ ہو سکے مگر سیم سنگ کی جانب سے کسی ڈیوائس کے لیے ایسا فیچر پیٹنٹ کرایا گیا ہے۔
اب ٹیک ریڈار نے آئس یونیورس کا حوالہ دیتے ہوئے ایس 11 میں نوٹ 10 کی طرز کے پنچ ہول سیلفی کیمرے کی موجودگی کا ذکر کیا ہے مگر سیم سنگ میں یہ کیمرہ دائیں کونے کے بجائے ٹاپ پر درمیان میں ہو گا۔ مزید سیمسنگ گیلیکسی کے لیے اگلے فلیگ شپ فون میں نئی سکرین ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا سکتی ہے۔
اس بات کا انکشاف ٹیک ریڈار نے ڈچ سائٹ لیٹس گو ڈیجیٹل کا حوالہ دیتے ہوئے کیا جس نے اس سال نومبر کے شروع میں سیمسنگ کی ایک فائل کردہ دستاویز کے بارے میں خبر دی تھی جس کا مقصد samoled کو ٹریڈ مارک کرانا تھا، ان تمام لیکس کے ذرائع کافی مستند ہیں مگر ایس 11 میں کیا خوبیاں اور کون کون سے فیچر ہیں یہ تو اس فون کے متعارف کرائے جانے کے بعد ہی معلوم پڑے گا۔