آرماڈیلو نامی جانور ایک دن میں 16 گھنٹے سونے کا عادی

Last Updated On 04 December,2019 12:41 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) آرما ڈیلو نامی چوہے سے مشابہ جانور 24 گھنٹے میں سے 16 سو کر گزار دیتا ہے، اس کی 2 درجن کے قریب اقسام ہیں جو مختلف رنگوں اور جسم کی لمبائی کے حوالے سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جانور کی 21 اقسام ہیں، کسی چوہے جیسا نظر آنے والا یہ جانور خطرے کو محسوس کر کے اپنے آپ کو گیند کی طرح گول انداز میں کیمو فلاج کر لیتا ہے۔

آرما ڈیلو ہسپانوی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی سخت کھال یا بکتربند کے ہیں اور ان میں سے سب چھوٹا گلابی رنگ کا آرماڈیلو ہے جو صرف نو سے 12 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔

یہ اکثر نیند میں رہتے ہیں اور ہر دن 16 گھنٹے سو کر گزارتے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ جانور فیشن کو ساتھ لے کر چلتے ہیں کیونکہ ان میں سرخ، زرد، سرمئی، سیاہ اور گلابی رنگ کی اقسام ہوتی ہیں۔